روزہ کو توڑنے والی چیزیں
پیارے بھائیوں آج ہم کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ان میں سے بعض کو سیکھے گے امید ہے یہ مضمون آپ کے علم میں اضافہ کرے گا لہذا اسے مکمل پڑھے۔
(1) کھانے پینے،جماع کرنے سے روزہ جاتا رہتا ہے ،جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔
(2)حقہ،سگار،سگریٹ،چرٹ،پینے سے روزہ جاتا رہتا ہے،اگرچہ اپنے خیال میں دھواں حلق تک نہ پہنچاتا ہو،بلکہ پان یا صرف تمباکو کھانے سے بھی روزہ جاتا رہے گا،اگرچہ پیک تھوک دی ہو کہ اس کے باریک اجزاء ضرور حلق میں پہنچتے ہیں۔
(3) روزہ میں اگر دانت اکھڑوایا اور خون نکل کر حلق سے نیچے اترا،اگرچہ سوتے میں ایسا ہوا تو اس روزے کی قضا واجب ہے۔
(4) کلی کر رہا تھا بلا قصد پانی حلق سے اتر گیا یا ناک میں پانی چڑھایا اور دماغ کو چڑھ گیا روزہ جاتا رہا، مگر جبکہ روزہ ہونا بھول گیا ہو تو نہ ٹوٹے گا اگرچہ قصدا ہو۔یوہیں کسی نے روزہ دار کی طرف کوئی چیز پھینکی،وہ اس کے حلق میں چلی گئی روزہ جاتا رہا۔

(6) دوسرے کا تھوک نگل گیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ پر لے کر نگل گیا روزہ جاتا رہا۔
(7) منھ میں رنگین ڈورا رکھا جس سے تھوک رنگین ہو گیا پھر تھوک نگل لیا روزہ ٹوٹ گیا۔
(8) آنسو مونھ میں چلا گیا اور نگل لیا، اگر قطرہ دو قطرہ ہے تو روزہ نہ گیا اگر زیادہ تھا کی اس کی نمکینی پورے مونھ میں محسوس ہوئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا پسینہ کا بھی یہی حکم ہے
FAROOQUE MADANI