KHAJUR KE FAIDE






کجھور کے فوائد
دوستوں! ہم رمضان المبارک میں افطار کے وقت کجھور کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کجھور کا استعمال سحری میں بھی ہونا چاہئے حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا، نعم سحور المؤمن التمر "یعنی کجھور مومن کی بہترین سحری ہے۔
آئیں ہم کجھور کے فوائد پر کچھ ملاحظہ کرتے ہیں۔

(1)حضور علیہ السلام نے کا فرمان صحت نشان ہے،عجوہ کجھور میں ہر بیماری سے شفاء ہے۔علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اللہ علیہ کی روایت کے مطابق"سات روز تک روزانہ سات عدد عجوہ کھجور کھانا جذام(یعنی کوڑھ) کو روکتا ہے

(2) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،کجھور کھانے سے قولنج( یعنی بڑی انتڑی کا درد نہیں ہوتا۔

(3) حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا نہار منہ کجھور کھاؤ اس سے پیٹ کے کیڑے مرتے ہیں۔

(4) کھجور اور کھیرا یا ککڑی،نیز کجھور اور تربوز ایک ساتھ کھانا سنت ہے۔


(5) کجھور کھانے سے پرانی قبض دور ہوتی ہے۔

(6) دل کی بیماری اور کالا موتیا کلیئے کجھور کو گٹھلی سمیت کوٹ کر کھانا مفید ہے۔

(7) کھجور کو بھگو کر اس کا پانی پی لینے سے جگر کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔دست کی بیماری میں بھی یہ مفید ہے۔

(8) کجھور کی جلی ہوئی گٹھلیوں کی راکھ لگانے سے زخم کا خون بند ہوتا اور زخم بھر جاتا ہے۔


(9) کجھور کو دودھ میں ابال کر کھانا بہترین مقوی (یعنی طاقت دینے والی) غذاء ہے۔یہ غذاء بیماری کے بعد کی کمزوری دور کرنے کیلئے بے حد مفید ہے۔
FAROOQUE MADANI

Post a Comment

attarpeer94@gmail.com

Previous Post Next Post