BAHARE SHARIAT WAZU KI SUNNATE PART 3


وضو کی سنتیں 


 مسئلہ 43:  پھر تین چُلّو پانی سے تین کُلّیاں   کرے کہ ہر بار مونھ کے ہر پُرزے پر پانی بہ جائے اور روزہ دار نہ ہو تو غَرغَرہ کرے۔ 

        مسئلہ 44:  پھر تین چُلّو سے تین بار ناک میں   پانی چڑھائے کہ جہاں   تک نرم گوشت ہوتا ہے ہر بار اس پر پانی بہ جائے اور روزہ دار نہ ہو تو ناک کی جڑ تک پانی پہنچائے اور یہ دونوں   کام داہنے ہاتھ سے کرے، پھر بائیں   ہاتھ سے ناک صاف کرے۔  

        مسئلہ 45:  مونھ دھوتے وقت داڑھی کا خِلال کرے بشرطیکہ اِحرام نہ باندھے ہو، یوں   کہ اُنگلیوں   کو گردن کی طرف سے داخِل کرے اور سامنے نکالے۔  

        مسئلہ 46:  ہاتھ پاؤں   کی اُنگلیوں   کا خِلال کرے ،پاؤں   کی اُنگلیوں   کا خِلال بائیں   ہاتھ کی چھنگلیا سے کرے اس طرح کہ داہنے پاؤں   میں   چھنگلیا سے شروع کرے اور انگوٹھے پر ختم کرے اور بائیں   پاؤں   میں   انگوٹھے سے شروع کرکے چھنگلیا پر ختم کرے اور اگر بے خِلال کیے پانی اُنگلیوں   کے اندر سے نہ بہتا ہو تو خلال فرض ہے یعنی پانی پہنچانا اگرچہ بے خِلال ہو مثلاً گھائیاں  کھول کر اوپر سے پانی ڈال دیا یا پاؤں   حوض میں   ڈال دیا۔  

        مسئلہ 47:  جو اعضا دھونے کے ہیں   ان کو تین تین با ر دھوئے ہر مرتبہ اس طرح دھوئے کہ کوئی حصہ رہ نہ جائے ورنہ سنت ادا نہ ہوگی۔

مسئلہ 48:  اگر یوں   کیا کہ پہلی مرتبہ کچھ دُھل گیا اور دوسری بار کچھ اور تیسری دفعہ کچھ کہ تینوں   بار میں   پورا عُضْوْ دُھل گیا تو یہ ایک ہی بار دھونا ہو گا اور وُضو ہو جائے گا مگر خلاف سنت، اس میں   چُلّوؤں   کی گنتی نہیں  بلکہ پورا عُضْوْ دھونے کی گنتی ہے کہ وہ تین مرتبہ ہواگرچہ کتنے ہی چلوؤں   سے۔  

        مسئلہ 49:  پُورے سر کا ایک بار مسح کرنا اور کانوں   کامسح کرنا اور ترتیب کہ پہلے مونھ، پھر ہاتھ دھوئیں  ،پھر سر کا مسح کریں  ،پھر پاؤں   دھوئیں  اگر خلافِ ترتیب وُضو کیا یا کوئی اور سنت چھوڑ گیا تو وُضو ہو جائے گا مگر ایک آدھ دفعہ ایسا کرنا بُرا ہے اور ترکِ سنّتِ مؤکّدہ کی عادت ڈالی تو گنہگار ہے اور داڑھی کے جو بال مونھ کے دائرے سے نیچے ہیں   ا ن کا مسح سنّت ہے اور دھونا مستحب ہے اور اعضا کو اس طرح دھونا کہ پہلے والا عُضْوْ سوکھنے نہ پائے۔  

Post a Comment

attarpeer94@gmail.com

Previous Post Next Post