BAHARE SHARIAT WUZU KI SUNNATEIN PART 2


وضو کی سنتیں 





 مسئلہ 36:  کم سے کم تین تین مرتبہ داہنے بائیں  ، اوپر نیچے کے دانتوں   میں   مِسواک کرے اور ہر مرتبہ مِسواک کو دھولے اور مِسواک نہ بہت نرم ہو نہ سَخْت اور پیلو یا زیتون یا نیم وغیرہ کَڑوِی لکڑی کی ہو۔ میوے یا خوشبودار پھول کے درخت کی نہ ہو۔ چُھنگلِیا کے برابر موٹی اور زیادہ سے زیادہ ایک بالشت لنبی ہواور اتنی چھوٹی بھی نہ ہو کہ مِسواک کرنا دشوار ہو ۔جو مِسواک ایک بالشت سے زیادہ ہو اس پر شیطان بیٹھتا ہے۔ مِسواک جب قابلِ استعمال نہ رہے تو اسے دفن کر دیں   یا کسی جگہ اِحْتِیاط سے رکھ دیں   کہ کسی ناپاک جگہ نہ گرے کہ ایک تو وہ آلۂ ادائے سنت ہے اس کی تعظیم چاہیئے ،دوسرے آبِ دَہنِ مسلِم ناپاک جگہ ڈالنے سے خود محفوظ رکھنا چاہیئے ،اسی لیے پاخانہ میں   تُھوکنے کو علما نے نامناسب لکھا ہے۔

        مسئلہ 37:  مِسواک داہنے ہاتھ سے کرے اور اس طرح ہاتھ میں   لے کہ چھنگلیا مِسواک کے نیچے اور بیچ کی تین انگلیاں   اوپر اور انگوٹھا سرے پر نیچے ہو اور مُٹھی نہ باندھے۔ 

        مسئلہ 38:  دانتوں   کی چوڑائی میں   مِسواک کرے لنبائی میں   نہیں  ، چِت لیٹ کر مِسواک نہ کرے۔ 

  

          مسئلہ 39:  پہلے داہنی جانب کے اوپر کے دانت مانجھے ، پھر بائیں   جانب کے اوپر کے دانت ، پھر داہنی جانب کے نیچے کے ، پھر بائیں   جانب کے نیچے کے۔ 

  

        مسئلہ 40:  جب مِسواک کرنا ہو تواسے دھولے۔ یوہیں   فارغ ہونے کے بعد دھو ڈالے اور زمین پر پَڑی نہ چھوڑ دے بلکہ کھڑی رکھے  اور ریشہ کی جانب اوپر ہو۔  

        مسئلہ 41:  اگر مِسواک نہ ہو تو اُنگلی یا سنگین کپڑے سے دانت مانجھ لے۔ یوہیں   اگر دانت نہ ہوں   تو اُنگلی یا کپڑا مسوڑوں   پر پھیر لے

مسئلہ 42:  مِسواک نماز کے لیے سنت نہیں   بلکہ وُضو کے لیے ،تو جو ایک وُضو سے چند نمازیں   پڑھے، اس سے ہر نماز کے لیے مِسواک کا مطالبہ نہیں  ، جب تک تَغَیّرِ رائِحہ  نہ ہو گیاہو،ورنہ اس کے دفع کے لیے مستقل سنت ہے البتہ اگر وُضو میں   مِسواک نہ کی تھی تو اب نماز کے وقت کر لے 



Post a Comment

attarpeer94@gmail.com

Previous Post Next Post