BAHARE SHARIAT WAZU KI SUNNATE PART 1


وضو کی سنتیں



 مسئلہ 28:  و ضو پر ثواب پا نے کے لیے حُکمِ الٰہی بجا لانے کی نیّت سے وُضو کرنا ضرور ہے ورنہ وُضو ہوجائےگا ثواب نہ پائے گا  

 

مسئلہ 29:   بسم اللہ  سے شروع کرے اور اگر وضوسے پہلے اِستنجا کرے تو قبل استنجے کے بھی  بسم اللہ  کہے مگر پاخانہ میں   جانے یا بدن کھولنے سے پہلے کہے کہ نجاست کی جگہ اور بعد ستر کھولنے کے زَبان سے ذکرِ الٰہی منع ہے۔  

        مسئلہ 30:  اور شروع یوں   کرے کہ پہلے ہاتھوں   کو گٹوں   تک تین تین بار دھوئے۔ 

        مسئلہ 31:  اگر پانی بڑے برتن میں   ہو اور کوئی چھوٹا برتن بھی نہیں   کہ اس میں   پانی اونڈیل کر ہاتھ دھوئے، تو اسے چاہیئے کہ بائیں   ہاتھ کی انگلیاں   ملا کر صرف وہ انگلیاں   پانی میں   ڈالے، ہتھیلی کا کوئی حصہ پانی میں   نہ پڑے اور پانی نکال کردہنا ہاتھ گٹے تک تین بار دھوئے پھر دہنے ہاتھ کو جہاں   تک دھویا ہے بلا تَکلّف پانی میں   ڈال سکتا ہے اور اس سے پانی نکال کر بایاں   ہاتھ دھوئے۔ 

        مسئلہ 32:  یہ اس صورت میں   ہے کہ ہاتھ میں   کوئی نجاست نہ لگی ہو ورنہ کسی طرح ہاتھ ڈالنا جائز نہیں  ، ہاتھ ڈالے گا تو پانی ناپاک ہو جائے گا۔  

        مسئلہ 33:  اگر چَھوٹے برتن میں   پانی ہے یا پانی تو بڑے برتن میں   ہے مگر وہاں   کوئی چَھوٹا برتن بھی موجود ہے اور اس نے بے دھویا ہاتھ پانی میں   ڈال دیا بلکہ اُنگلی کا پَورایا ناخن ڈالا تو وہ سارا پانی وُضو کے قابل نہ رہا مائے مُستَعمَل  ہو گیا۔ 

        مسئلہ 34  یہ اس وقت ہے کہ جتنا ہاتھ پانی میں   پہنچا اس کا کوئی حصہ بے دُھلا ہو ورنہ اگر پہلے ہاتھ دھو چکا اور اس کے بعد حَدَث نہ ہوا تو جس قدرحصہ دُھلا ہوا ہو،اتنا پانی میں   ڈالنے سے مُستَعمَل نہ ہو گا اگرچہ کُہنی تک ہوبلکہ غیرِجُنب نے اگرکُہنی تک ہاتھ دھولیا تو اس کے بعد بغل تک ڈال سکتا ہے کہ اب اس کے ہاتھ پر کوئی حدث باقی نہیں  ، ہاں   جُنب کُہنی سے اوپر اتنا ہی حصہ ڈال سکتا ہے جتنا دھو چکا ہے کہ اس کے سارے بدن پر حَدَث ہے


مسئلہ 35:  جب سو کر اُٹھے تو پہلے ہاتھ دھوئے ، اِستنجے کے قبل بھی اور بعد بھی۔ 

Post a Comment

attarpeer94@gmail.com

Previous Post Next Post